حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا۔جنت میں سب سے کم درجہ کا جنتی وہ ہو گا جس سے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ تم تمنا کرو۔ وہ تمنا کرے گا ، پھر اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے کیا تم نے تمنا کرلی؟ وہ کہے گا ہاں۔ پھر اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے کہ تمہارے لئے وہ ہے جو تم نے تمنا کی ، مزید اس جتنا اور بھی لے لو تمہارے لئے وہ ہے جو تم نے تمنا کی، مزید اس جتنا اور بھی لے لو۔
(مسلم ، کتاب الایمان )