حضرت ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جنتی لوگ اپنے اوپر کی منزل کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان میں چمکتے ہوئے ستاروں کو دیکھتے ہو کیونکہ بعض (مسلمان) کے درجات بعض (دوسروں) سے زیادہ ہونگے ۔صحا بہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ! وہ انبیاء کے درجات ہوں گے جن تک کوئی اور نہیں پہنچ سکتا ؟آپ ﷺ نے فرمایا نہیں اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ پر ایمان لائے اور اس کے رسولوں کی تصدیق کی۔
(مسلم، صفۃ القیامۃ والجنۃ وَالنَّار)