نماز

  • حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس رات بسر کرتا اور آپؐ کے لئے وضو کا پانی اور ضرورت کی چیزیں لایا کرتا تھا ۔ ایک مرتبہ آپؐ نے فرمایا: ’’مجھ سے کچھ مانگ لو ‘‘ تو میں نے عرض کی کہ جنت میں آپؐ کی قرابت اور ساتھ چاہتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا ’’اس کے علاوہ اور کچھ‘‘میں نے عرض کی بس یہی چاہئے۔ آپؐ نے فرمایا پس اپنے لئے کثرت سے سجدہ کرکے میری مدد کر۔

    (سنن ابی داوُد جلد اول کتاب الصّلوٰۃ) (1320)