سفر کے احکام

  • حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا دیکھو راستوں پر بیٹھنے سے بچتے رہو۔ صحابہ رضی اللہ عنہما نے عرض کیا یارسول اللہ !اس بات میں تو ہم مجبورہیں ۔ (وہیں تو ہم بیٹھتے بات چیت کرتے ہیں )۔ آپ ﷺ نے فرمایا ۔اچھا اگر ایسی مجبوری ہے تو اس کا حق ادا کرو ۔ انہوں نے پو چھا کیا حق ؟آپ ﷺ نے فرمایا نگاہ نیچے رکھنا اور ایذاء نہ دینا اور سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم کرنا اور بری بات سے منع کر نا ۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الصلوٰۃ حدیث نمبر :428)