حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا، اے اہل جنت تمہارے لئے یہ مقرر ہو گیا کہ تم ہمیشہ تندرست رہو گے اور کبھی بھی بیمار نہیں ہوگے۔ تم زندہ رہ گے اور کبھی نہیں مروگے اور تم ہمیشہ جوان رہو گے اور کبھی بوڑھے نہیں ہوگے اور تم ہمیشہ نعمتوں میں رہو گے اور تم پر کبھی بھی کوئی تکلیف نہیں آئے گی۔ اور اس کی تائید اللہ عزوجل نے اس قول میں فرمائی ہے : ترجمہ: اور ان کو یہ بات بتا دی جائے گی یہ وہ جنت ہے جس کے تم اپنے اعمال کی وجہ سے وارث بنائے گئے ہو(الاعراف۷: آیت43)
(مسلم ، کِتَابُ صفۃ القیامۃ والجنۃ وَالنَّار)