حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جنت اور دوزخ میں بحث ہوئی، دوزخ نے کہا مجھے ظالموں اور تکبر کرنے والوں کی وجہ سے ترجیح حاصل ہے۔ جنت نے کہا مجھے اس لئے ترجیح حاصل ہے کہ مجھ میں صرف کمزور، لاچار اور عاجز لوگ داخل ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ جنت سے فرمائیں گے تم تو صرف میری رحمت ہو ، میں اپنے بندوں میں سے جس پر چاہوں گا تمہارے ذریعہ رحمت کروں گا۔ اور دوزخ سے فرمائیں گے میں اپنے بندوں میں سے جس کو چاہوں گا تمہارے ذریعہ عذاب دوں گا اور تم میں سے ہر ایک کو بھرناہے۔ لیکن دوزخ نہیں بھرے گی حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپنا پاؤں رکھ دیں گے پھر وہ کہے گی بس ، بس، بس۔ اس وقت وہ سکڑ جائے گی اور بھر جائے گی۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے کسی پر ظلم نہیں کریں گے اور رہی جنت تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایک اور مخلوق پیدا فرماکر اسے بھی بھردیں گے۔
(مسلم، باب جہنم )