جنت و دوزخ

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حدیث قدسی بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی نعمتیں تیار کررکھی ہیں جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں کبھی ان کا خیال گزرا۔ اگر تم چاہو تو قرآن کی یہ آیت پڑھو:  فلا تعلم نفس ما اخفی لہم من قرۃ اعین۔  (ترجمہ: کوئی آدمی بھی ان نعمتوں کو نہیں جانتا جو ان بندوں کے لئے چھپا کر رکھی گئی ہیں جن میں ان کی آنکھوں کے لئے ٹھنڈک کا سامان ہے )

    (بخاری)