حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص (سونے کیلئے) اپنے بستر پر آئے اور اسکی نیت یہ ہو کہ رات کو اٹھ کر تہجد پڑھوں گاپھر نیند کا ایسا غلبہ ہوجائے کہ صبح ہی آنکھ کھلے تو اس کے لئے تہجد کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے اور اس کا سونا اس کے رب کی طرف سے اس کے لئے عطیہ ہوتا ہے۔
( رواہ نسائی، باب من اتی فراشہ ، رقم: 1788)