نیت

  • حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناجس شخص کا مقصد دنیا بن جائے اللہ تعالیٰ اس کے کاموں کو بکھیر دیتے ہیں یعنی ہر کام میں اس کو پریشان کردیتے ہیں، فقر (کا خوف) اس کی آنکھوں کے سامنے کردیتے ہیں اور دنیا اسے اتنی ہی ملتی ہے جتنی اس کے لئے پہلے سے مقدر تھی اور جس شخص کی نیت آخرت کی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے کاموں کو آسان فرمادیتے ہیں، اس کے دل کو غنی فرمادیتے ہیں اور دنیا ذلیل ہوکر اس کے پاس آتی ہے۔

    (رواہ ابن ماجہ، باب الہم بالدنیا، رقم: 4105)