حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ۔جب کسی مومن کی روح نکلتی ہے تو 2فرشتے اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں تو آسمان والے کہتے ہیں یہ پاکیزہ روح زمین کی طرف سے آئی ہے اللہ تعالیٰ تم پر اور اس جسم پر جسے روح آباد رکھتی تھی رحمت نازل فرمائے پھر اس روح کو اللہ عزوجل کی طرف لے جایا جاتا ہے پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ تم اسے آخری وقت کے لئے لے جاؤ ۔آپؐ نے مزید فرمایا کافر کی روح جب نکلتی ہے تو آسمان والے کہتے ہیں کہ خبیث روح زمین کی طرف سے آئی ہے پھر اسے کہا جاتا ہے تم اسے آخری وقت کے لئے سجن(جیل خانہ) کی طرف لے جاؤ، پھر یہ بیان کرتے ہوئے رسول کریم ﷺ نے اپنی چادر اپنی ناک مبارک پر رکھ لی تھی۔ (کافر کی روح کی بدبو ظاہر کرنے کے لئے آپؐ نے اس طرح کیا)
(مسلم ، باب جہنم )