حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ۔جس سے قیامت کے دن حساب لیا گیا وہ عذاب میں مبتلا ہوگیا۔ میں نے عرض کیا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا جس شخص کو اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا تو جلد ہی اس سے آسان حساب لیا جائے گا (سورۃ انشقاق ۸۴، آیت۸۔۷) آپؐ نے فرمایا اس آیت میں جس حساب کا ذکر ہے وہ تو معمولی پوچھ گچھ ہے اور جس سے قیامت کے دن حقیقی حساب لیا جائے گا، اسے عذاب دیا جائے گا۔
(مسلم ، باب جہنم )