عبداللہ بن برید اپنے والد (برید رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے وترحق (واجب) ہے۔ پس جو شخص وتر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ہے آپؐ نے یہی کلمات تین بار دہرائے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ1419)