روزِقیامت اور علامات قیامت

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک تم میں عیسیٰ مریم کے بیٹے منصف حاکم بن کر نہ اتریں۔ وہ صلیب کو توڑ ڈالیں گے سور کو مار ڈالیں گے اور جزیہ لینا موقوف کردیں گے اور مال (روپیہ پیسہ) کی اس وقت ایسی کثرت ہوگی کوئی قبول نہیں کرے گا۔

    (بخاری، جلد اول کتاب المظالم، حدیث نمبر2312)