حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے عنقریب عیسیٰ علیہ السلام (آسمان سے) اتریں گے۔ (میری) شریعت کے مطابق حکم اور انصاف کریں گے۔ صلیب (جس کی پرستش کی جاتی ہے) کو توڑ ڈالیں گے اور خنزیر (جس کا گوشت کھانے سے فحاشی پھیلتی ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس کو حرام قرار دیا ہے) کو قتل کر ڈالیں گے اور جزیہ کو موقوف کردیں گے۔ اونٹوں کو (جو قیمتی مال ہے) کھلا چھوڑ دیا جائے گا اور ان سے کوئی شخص کام نہیں لے گا، لوگوں کے دلوں سے کینہ، بغض اور حسد نکل جائے گا۔ انہیں مال لینے کے لئے بلایا جائے گا مگر کوئی مال لینے نہیں آئے گا۔
(مسلم ، کتاب الایمان)