حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہوگاقیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی پھر جب سورج مغرب سے طلوع ہوگااس وقت تمام لوگ ایمان لائیں گے(اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نشانی دیکھ کر) لیکن اس دن کا ایمان لانا اس شخص کو فائدہ نہ دے گا جو پہلے ایمان نہیں لایا تھا یا اس نے ایمان کی حالت میں نیکی نہیں کی تھی۔
(مسلم ، کتاب الایمان)