روزِقیامت اور علامات قیامت

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: قیامت کے قریب، وقت بہت تیزی سے گزرے گا، علم کم ہوجائے گا، فتنے ظاہر ہوں گے۔ (دلوں میں) کنجوسی ڈال دی جائے گی اور قتل و غارت گری بہت زیادہ ہوجائے گی۔

    (مسلم ،کتاب العلم)