حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ عزوجل قیامت کے دن آسمانوں کو لپیٹ لے گا پھر ان کو دائیں ہاتھ سے پکڑ کر فرمائے گا۔ میں بادشا ہ ہوں ظلم کرنے والے اور تکبر کرنے والے کہاں ہیں؟ پھر بائیں ہاتھ سے زمین کو لپیٹ لے گا اور فرمائے گا میں بادشاہ ہوں ظلم کرنے والے اور تکبر کرنے والے کہاں ہیں؟ پھر فرمائے گا میں اکیلا ہی بادشاہ ہوں۔
(مسلم ،کتاب صفۃ القیامۃ والجنۃ والنار)