اسلام قبول کرنا

  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے رسول اکرم ﷺ سے عرض کیا اے اللہ کے نبی ﷺ کیا ہم سے ان کاموں کا مواخذہ ہوگا جو دور جاہلیت میں ہم نے کئے ہیں؟ آپؐ نے فرمایاجس نے اسلام لانے کے بعد نیک عمل کئے اس سے جاہلیت کے کاموں کا مواخذہ نہ ہوگا اور جو اسلام لانے کے بعد بداعمالیوں میں مشغول رہا اس سے (جاہلیت کے کاموں کا) مواخذہ ہوگا۔

    (مسلم ، کتاب الایمان)