حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا (آنحضرت ﷺ کی طرف سے) ہم کو عید کے دن نکلنے کا حکم ہوتا یہاں تک کہ کنواری عورت بھی پردے میں سے نکلتی اور حائضہ بھی نکلتیں۔ وہ لوگوں کے پیچھے رہتیں مردوں کے ساتھ تکبیر کہتیں اور ان کی دعا میں شریک ہوتیں اس دن کی برکت اور پاکیزگی حاصل کرنے کی امید رکھتیں۔
(بخاری ،جلد اول کتاب العیدین ،حدیث نمبر 920)