نماز عیدین

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو ان (اہل مدینہ) کے لئے دو دن کھیل کود کے لئے مخصوص تھے آپؐ نے دریافت کیا یہ دو دن کیسے ہیں؟ (ان دنوں کی اہمیت کیا ہے) ۔انہوں نے جواب دیا زمانہ جاہلیت میں ہم ان دنوں میں کھیلا کرتے تھے پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان دنوں کے بدلہ میں دو بہتر دن عطا کردیئے ہیں یوم الاضحٰی اور یوم الفطر۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ ،حدیث نمبر1134 )