حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں لوگ ایک صاع جو یا کھجور یا چھلکے کے بغیر جو یا خشک کشمش (میوہ) صدقہ فطر ادا کرتے تھے۔حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں گیہوں کثرت سے ہونے لگی تو انہوں نے ان چیزوں کے بدلہ میں نصف صاع گیہوں مقرر کردیا۔
(سنن ابی داوُد،جلد اول کتاب الزکوۃ ،حدیث نمبر1614)