نماز عیدین

  • حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کنواری لڑکیوں کو اور نوجوان (بچیوں) کو اور پردہ نشینوں کو اور حیض والیوں کو عید کی نماز کے لئے روانہ کرتے تھے حیض والیاں نماز میں شریک نہ ہوتی تھیں اور دعا میں شریک رہتی تھیں۔ مسلمانوں سے ایک نے عرض کیا یارسول اللہ اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو؟آپؐ نے فرمایا اس کی بہن اس کو چادر (ادھار دے دے) یا مانگ لے۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب العیدین ،حدیث نمبر 539 )