عذاب قبر

  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا آنحضرت ﷺنے اندھے کنویں میں جو کافر بدر کے دن ڈال دےئے گئے۔ ان کو جھانکا اور فرمایا تمہارے مالک نے جو سچا وعدہ تم سے کیا تھا وہ تم نے پایا۔ لوگوں نے عرض کیا آپ ﷺ مردوں کو پکارتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا تم کچھ ان سے زیادہ نہیں سنتے البتہ وہ جواب نہیں دے سکتے۔

    (بخاری ، جلد اوّل کتاب الجنائز حدیث نمبر 1287 )