عذاب قبر

  • ایک یہودی عورت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی ۔ اور قبر کے عذاب کا ذکر کرکے کہنے لگی اللہ مجھ کو قبر کے عذاب سے بچائے رکھے۔ حضرت عائشہؓ نے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کیا قبروں میں عذاب ہوگا آپ ﷺ نے فرمایا ہاں قبر کا عذاب سچ ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکہتی ہے پھر میں نے اس کے بعد آنحضرت ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپؐ نے کوئی نماز پڑھی ہو مگر اس میں قبر کے عذاب سے پناہ نہ مانگی۔

    (بخاری ، جلد اوّل کتاب الجنائز، حدیث نمبر 1289 )