حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ دو قبروں پر سے گزرے آپؐ نے فرمایا ان کو عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑی بات میں نہیں ۔ پھر فرمایا ان میں ایک چغلی کھاتا پھرتا تھا (غیبت کرتا تھا) دوسرا اپنے پیشاب کی احتیاط نہیں کرتا تھا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا پ آپ ﷺنے بیری کی ٹہنی لی اس کو توڑ کر دو ٹکرے کئے اور ہر قبر پر ایک ایک ٹکڑا لگا دیا پھر فرمایا شائد جب تک سوکھیں ان کا عذاب کم ہو۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الجنائز، حدیث نمبر 1295 )