حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا تم میں جب کوئی مر جاتا ہے تو صبح اور شام اس کا ٹھکانا اس کو بتلایا جاتا ہے ۔ اگر وہ بہشتی ہے تو بہشت والوں میں اور اگردوزخی ہے تو دوزخ والوں میں پھر کہا جاتا ہے یہ تیرا ٹھکانا ہے جب قیامت کے دن اللہ تک تجھ کو اٹھائے گا۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الجنائز ، حدیث نمبر 1296 )