حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزادکردہ غلام حضرت ہانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ جب کسی قبر کے پاس کھڑے ہوتے تو بہت روتے یہاں تک کہ آنسوؤں سے اپنی داڑھی کو تر کردیتے۔ ان سے عرض کیا گیا (یہ کیا بات ہے) کہ آپ جنت و دوزخ کے تذکرہ پر نہیں روتے اور قبر کو دیکھ کر اس قدر روتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے، اگر بندہ اس سے نجات پاگیا توآگے کی منزلیں اس سے زیادہ آسان ہیں اور اگر اس منزل سے نجات نہ پاسکا تو بعد کی منزلیں اس سے زیادہ سخت ہیں۔ (نیز) رسول اللہ ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا میں نے کوئی منظر قبر کے منظر سے زیادہ خوفناک نہیں دیکھا۔
(ترمذی)