کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑنا

  • حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکر م ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ دین اسلام حجاز (مکہ مکرمہ اور اس کے مضافات) میں اس طرح سمٹ کر آجائے گا جس طرح سانپ اپنے بل میں سمٹ آتا ہے اور اسلام حجاز میں اس طرح جگہ بنالے گا جس طرح پہاڑی بکری پہاڑ کی بلندی پر اپنی جگہ بنالیتی ہے۔ بلاشبہ دین اسلام آغاز کے وقت غریب تھا یقیناًاس کا اختتام بھی اس کے آغاز کی طرح ہوگا۔ پس خوشخبری ہے ایسے غریبوں کے لئے جو میرے بعد میری ایسی سنتوں کی اصلاح کریں گے جنہیں لوگ بگاڑ چکے ہونگے۔

    (ترمذی)