حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ہمیں سمجھانے کے لئے ایک سیدھا خط کھینچا اور فرمایا:یہ اللہ تعالیٰ کا راستہ ہے۔ پھر اس کے دائیں اور بائیں کچھ خطوط کھینچے اور فرمایا: یہ شیطان کے راستے ہیں اور ہر راہ (کے کنارے) پر شیطان ہے جو لوگوں کوان راستوں کی طرف بلاتا ہے۔ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: اور میرا یہ راستہ سیدھا ہے تم اس کی پیروی کرو۔ (الانعام۶: آیت ۱۵۳)
(نسائی)