حب رسول ﷺ

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: میری امت میں مجھ سے زیادہ محبت رکھنے والے لوگوں میں سے وہ (بھی) ہیں جو میرے بعد آئیں گے، ان کی یہ آرزو ہوگی کہ کاش و ہ اپنا گھر بار اور مال سب قربان کرکے کسی طرح مجھ کو دیکھ لیتے۔

    (مسلم)