حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے اپنے لڑکے کو اٹھایا اور پوچھا یارسول اللہ کیا اس کا بھی حج صحیح ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا ہاں اور ثواب تجھ کو ہوگا۔