حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت کی علامات میں سے یہ ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا، جہالت آجائے گی، شراب (کھلم کھلا) پی جائے گی اور زنا پھیل جائے گا۔