علم کا بیان

  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: میں ایک مرتبہ سو رہا تھا کہ (اسی حالت میں) مجھے دودھ کا پیالہ پیش کیا گیا۔ میں نے اس سے اتنا پیا کہ کہ میں اپنے ناخنوں تک سے سیرابی (کے آثار) نکلتے ہوئے محسوس کررہا تھا۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ عمر کو دیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا کہ آپ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ ارشاد فرمایا: علم۔ (یعنی عمر رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ کے علوم میں سے بھرپور حصہ ملے گا)۔

    (بخاری)