علم کا بیان

  • حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ابو ذر! اگر تم صبح جاکر ایک آیت کلام اللہ کی سیکھ لو تو نوافل کی سو رکعات سے افضل ہے اور اگر ایک باب علم کا سیکھ لو خواہ وہ اس وقت کا عمل ہو یا نہ ہو (مثلاً تیمم کے مسائل) تو ہزار رکعات نوافل پڑھنے سے بہتر ہے۔

    (ابن ماجہ)