نیت

  • حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایاتو جو کچھ خرچ کرے اور اس سے تیری نیت اللہ کی رضا مندی کی ہو تجھ کو اس کا ثواب ملے گا یہاں تک کہ اس پر بھی جو تو اپنی بیوی کے منہ میں ڈالے۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الایمان ،حدیث نمبر54)