توحید کلمہ طیبہ

  • حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ایمان تمہارے دلوں میں اسی طرح پرانا (اور کمزور) ہوجاتا ہے جس طرح کپڑا پرانا ہوجاتا ہے لہذا اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کو تازہ رکھیں۔

    (مستدرک حاکم)