حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ تحقیق اللہ نیکیوں اور برائیوں کو لکھواتا ہے۔ پھر آپؐ نے بیان فرمایا جو کوئی کسی نیکی کا ارادہ کرے پھر اسے کسی وجہ سے نہ کرپائے تو اللہ تعالیٰ (صرف ارادہ کی بدولت) پوری ایک نیکی لکھوادیں گے اگر نیکی کا ارادہ کرکے اس کو کر بھی لے تو اس کے لئے 10 نیکیوں سے 700 تک بلکہ اور زیادہ بھی لکھی جائیں گی اور جو برائی کا ارادہ تو کرے لیکن اس پر عمل نہ کرے تو اللہ اس کے لئے بھی ایک پوری نیکی لکھوادیں گے اور جو برائی کا ارادہ کرنے کے بعد وہ برائی کرے تو اس کے لئے صرف ایک ہی برائی لکھی جائے گی۔
(مسلم، کتاب الایمان)