توحید کلمہ طیبہ

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں چند صحابہ رضی اللہ عنہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا ہمارے دلوں میں بعض ایسے خیالات آتے ہیں کہ ان کو زبان پر لانا ہم بہت برا سمجھتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایاکیا واقعی تم ان خیالات کو زبان پر لانا برا سمجھتے ہو؟ عرض کیاجی ہاں! آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: یہی تو ایمان ہے۔

    ( مسلم)