حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آنحضرت ﷺ ایک عورت کے پاس سے گزرے جو ایک قبر کے پاس بیٹھ کر رو رہی تھی آپؐ نے فرمایا اللہ سے ڈر اور صبر کر۔ وہ کہنے لگی اجی پرے ہٹو۔ تم پر میری مصیبت تھوڑی پڑی ہے۔ اس نے آپؐ کو پہچانا نہیں پھر لوگوں نے اس سے کہہ دیا کہ یہ آنحضرت ﷺ تھے۔ وہ (گھبرا کر) آنحضرت ﷺ کے دروازے پر آئی اور دربان وغیرہ کوئی بھی نہ تھے اور وہ عذر کرنے لگی۔ میں نے آپؐ کو پہچانا نہیں (معاف فرمایئے) آپؐ نے فرمایا۔ (اب کیا ہوتا ہے) صبر تو جب صدمہ شروع ہو اس وقت کرنا چاہئے۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الجنائز، حدیث نمبر1207)