حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جنت میں جھروکے ہیں ان کی پشتیں ان کے اندر سے دکھائی دیتی ہے اور باطن ان کے باہر سے ۔سو ایک اعرابی کھڑا ہوا اور عرض کی کہ یارسول اللہ ﷺ وہ کس کے لئے ہیں فرمایا: جو اچھی طرح بات کرے (یعنی نرمی) سے اور کھانا کھلائے اور اکثر روزے رکھے اور رات کو نماز پڑھے جب لوگ سوتے ہوں۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ :1984)