حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ! بتلایئے کفر کے زمانے میں جو میں نے نیکیاں کی ہیں جیسے خیرات کرنا، غلام آزاد کرنا، ناطے والوں سے سلوک کرنا، کیا ان کا ثواب مجھے ملے گا؟ آپؐ نے فرمایا تُوجتنے نیک کام کرچکا ہے، ان کو قائم رکھ کر مسلمان ہوا۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الزکوۃ ،حدیث نمبر:1353)