کاروبار خریدو فروخت کا بیان

  • حضرت رفاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تاجر لوگ قیامت کے دن گناہگار اٹھائے جائیں گے سوائے ان تاجروں کے جنہوں نے اپنی تجارت میں پرہیزگاری اختیار کی (یعنی خیانت اور فریب دہی وغیرہ میں مبتلا نہیں ہوئے) اور نیکی کی (یعنی اپنی تجارتی معاملات میں لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا) اور سچ پر قائم رہے۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البیوع 1210)