حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے کہ آپؐ نے صدقہ، اس سے بچنا اور سوال کرنے کے متعلق فرمایا اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اوپر والا ہاتھ دیتا ہے (دینے والا ہے) اور نچلا ہاتھ مانگ رہا ہوتا ہے (مانگنے والا ہے)
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الزکوۃ :1648)