اللہ کا ذکر

  • حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر نماز کے بعد  سُبحَان اللّٰہ، الْحَمْدُلِلّٰہِ  اور  اَللّٰہ اکْبَرْ  33 بار کہے یہ 99 کلمے ہوں گے اور ایک بار یہ پڑھے۔   لَاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَریکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِ شَیْءٍ قَدِیر  )تر جمہ: اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اْس کا کوئی شریک نہیں۔ اْسی کی سلطنت ہے اوراْسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ) یہ پڑھنے والے کے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابرہی کیوں نہ ہوں۔

    (مسلم ، کتاب المَسَاجِدِ وَمَوْ اضِحِ الصَلوۃ )