حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص سو جاتا ہے تو شیطان اس کی گدی پر 3 گرہ لگاتا ہے ہرگرہ پر پھونک دیتا ہے کہ ابھی رات بہت لمبی ہے ۔جب کوئی بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرتاہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور جب وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے جب مکمل نماز پڑھ لیتا ہے تو تمام گرہیں کھل جاتی ہے پھر وہ صبح کوہشاش بشاش اٹھتا ہے ورنہ صبح کو سستی کے ساتھ اٹھتا ہے۔
(مسلم ،کتاب صَلوٰۃ الْمسَافِر و قصرِھَا )