کھانے پینے کے آداب

  • حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب کوئی تم میں پیشاب کرے تو اپنے ذکر کو داہنے ہاتھ سے نہ تھامے اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے اور نہ (پیتے وقت) برتن میں سانس لے۔

    (بخاری ،جلد اول کتاب الوضوء ،حدیث نمبر154)
  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضر ت ﷺ نے دو دو کھجوریں ایک بار اٹھا کر کھانے سے منع فرمایا البتہ اگر اس کا بھائی (جو اس کے ساتھ کھارہا ہو) اجازت دے تو ایسا کرسکتا ہے۔

    (بخاری ،جلد اول کتاب المظالم ،حدیث نمبر 2292 )
  • حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا (رات کے وقت) اپنے برتنوں کو ڈھانکو اور مشکوں کا منہ باندھ دو کیونکہ سال میں ایک رات ایسی آتی ہے جس میں وبا نازل ہوتی ہے اور وہ اس برتن اور مشک میں سرایت کرجاتی ہے جو ڈھکا ہوا نہ ہو یا جس کا منہ کھلا ہوا ہو۔

    (مسلم ،کتاب الاشربۃ)
  • حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں رسول اکرم ﷺ کی گود میں تھا اور میرا ہاتھ کھانے کے دوران پیالہ کی تمام اطراف میں گھوم رہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اے لڑکے بسم اللہ پڑھو ،دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔

    (مسلم ،کتاب الاشربۃ )
  • حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے قریب ہوجاؤ اللہ کا نام (بسم اللہ ) پڑھوداہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے قریب سے کھاؤ۔

    (جامع ترمذی، جلد اول ،باب اطعمۃ 18 ) (سنن ابی داود ،جلد سوئم ،کتاب الاطعمۃ3777)
  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔

    (مسلم ،کتاب الاشربۃ)
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ نے ایک ڈول میں زم زم کا پانی لے کر کھڑے ہوکر پیا۔

    (مسلم ،کتاب الاشربۃ)
  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺپانی یا دیگر مشروبات پیتے وقت 3 مرتبہ سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے اس سے خوب سیری ہوتی ہے پیاس بجھتی ہے اور کھانا ہضم ہوتا ہے۔ میں بھی (اس پر عمل کرتے ہوئے) پیتے وقت تین سانس لیتا ہوں۔

    (مسلم ،کتاب الاشربۃ)
  • حضرت سہیل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ کے پاس پانی لایا گیا تو آپؐ نے اس کو پیا۔ آپؐ کی دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں جانب بڑے لوگ ۔آپؐ نے لڑکے سے کہا کیا تم مجھے اجازت دیتے ہوکہ میں ان بائیں طرف والے لوگو ں کو دے دوں۔ اس لڑکے نے کہا نہیں اللہ کی قسم آپ ﷺ کا تبرک جو مجھے ملے گا میں اس پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔ رسول کریم ﷺ نے اس کے ہاتھ پر پیالہ رکھ دیا۔

    (مسلم ،کتا ب الاشربۃ)
  • حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہر کام کے وقت تمہارے پاس شیطان آجاتا ہے حتی کہ کھانے کے وقت بھی آجاتا ہے۔ جب تم میں سے کسی شخص کا لقمہ گر جائے تو وہ اس پر لگی ہوئی مٹی کو صاف کرکے وہ لقمہ کھالے اور اس کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے ۔جب کھانے سے فارغ ہوتو اپنی انگلیوں کو چاٹ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے۔

    (مسلم ،کتاب الاشربۃ)
« Previous 123456 Next » 

53

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق