حضرت اسما ء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ،رسو ل اللہ ﷺ نے فر ما یا ۔خرچ کرو اور گن گن کر مت رکھو ورنہ اللہ تعا لیٰ بھی تمہیں گن گن کر دے گا ۔اور جمع مت کرو ورنہ اللہ تعا لیٰ بھی تمہا رے معا ملہ میں جمع کر کے رکھے گا۔
(مسلم ، کتا ب الزکوٰۃ)حضرت ثوبا ن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فر ما یامریض کی عیا دت کرنے والا واپس آنے تک جنت کے با غ میں رہتا ہے ۔
(مسلم، کتا ب البروالصلۃ)حضر ت اسما ء رضی اللہ عنہا سے روا یت ہے رسو ل کریم ﷺ نے فر مایااللہ عزوجل سب سے زیا دہ غیور ( بہت زیا دہ غیرت کرنے والے )ہیں۔
(مسلم ، کتا ب التوبۃ)حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا بیا ن کرتی ہیں کہ رسو ل کریم ﷺ نے فر مایا صا حب مروت اور خصا ل حمیدہ کے حا مل افراد کہ لغزشوں سے در گزرکیا کرو۔بجز حدود کے صا حب مروت اوراو صا ف حمیدہ کے حامل افراد کی لغزشوں سے حدود کے سوا در گزر کرو ۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتا ب الحدود :2376)حضرت عبداللہ بن عبا س رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فر مایا ،نیک چلن اچھی ہئیت (خو ش منظر )اور میا نہ روی نبوت کا پچیسواں حصہ ہے ۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتا ب الارب :4776)حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا حیاء تمام تر خیر ہے
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتا ب الارب :4796)حضرت مصعب بن سعد اپنے والد سعد بن ابی وقا ص رضی اللہ عنہ وہ نبی کریم ﷺ سے روا یت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فر مایا اعما ل آخرت (اعما ل صا لحہ )کے سوا تما م کا موں میں تا خیر (اطمینا ن ) ضروری ہے (یعنی سوچ سمجھ کر اطمینا ن و سکون سے کا م کرنا چا ہیے ۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتا ب الارب :4810)حضرت ابو ہر یر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فر ما یا ۔مومن ایک بل سے دوبا رہ نہیں ڈسا جا سکتا
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتا ب الارب :4862)حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے ایک بکری ذبح کر کے تقسیم کردی پھر رسول کریم ﷺ نے پو چھا کہ اس میں سے کچھ با قی ہے ؟میں نے جو اب دیا کہ اس سے صرف کندھے کا گوشت با قی بچا ہے ۔ آپ ﷺ نے فر مایا :۔کندھے کے گوشت کے علا وہ سب با قی ہے ۔
(ترمذی)حضرت عبداللہ بن سر جس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فر مایا :۔پسندیدہ عا دات ،بر داشت کرنا اور میا نہ روی اختیا ر کرنا نبوت کے ۲۴حصوں میں سے ایک ہے ۔
(ترمذی)« Previous 12 Next » 12 |