حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا : جو شخص لو گوں پر رحم نہیں کر تا اس پر اللہ تعالیٰ بھی رحم نہیں فرمائے گا ۔
(مسلم ، کتاب الفضائل)حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ۔ رحم کرنے والوں پر رحٰمن رحم کرتا ہے تم اہل زمین پر رحم کرو آسمان والا (اللہ تعالیٰ) تم پر رحم کر ے گا ۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب :4941)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ابو القاسم ﷺ (الصادق المصدوق)(جو قول کے سچے اور انہیں سچاکہا گیا ) اس حجرے والی شخصیت کو فرماتے ہوئے سنا کہ رحمت تو صرف شقی (بد بخت )شخص سے چھین لی جاتی
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتا ب الادب :4942) ( جامع ترمذی جلد اول باب البر وا لصلۃ )حضرت ابن اسرح رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا : جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں کے حق (ادب)کو نہیں پہچانتا وہ ہم میں سے نہیں۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4943)حضرت ابی الدرد ا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے مجھ کو اپنے ضعیفوں میں ڈھونڈو اس لئے کہ تم کو ضعیفوں کے سبب رزق اور مدد ملتی ہے ( یعنی ان پر رحم کرنے کے سبب سے تم کو بر کت اور فتح ہوتی ہے )۔
(جامع تر مذی، جلد اول باب جہاد :1702)حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے آدمیوں پر رحم نہ کیا اللہ تعالیٰ اس پر رحم نہ کرئے گا ۔
(جامع تر مذی، جلد اول باب البروا لصلۃ :1921-922)حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا رحمن رحم کرنے والوں پر رحم کرتا ہے زمین والوں پر رحم کرو تم پر آسمان والا رحم کرے گا یعنی اللہ تعالیٰ رحم شاخ ہے رحمن کی جس نے اس کو ملایا اللہ تعالیٰ اس کو ملادے گا اور جس نے اس کو کاٹا اللہ تعالیٰ اس کو کاٹ دے گا۔
(جامع تر مذی ،جلد اول باب البر والصلۃ)حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ایک شخص جا رہا تھا اس نے راہ میں کانٹے دار شاخ پائی سو اسے ہٹادیا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کی جزادی اور اس کو بخش دیا۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البروالصلۃ:1958) 8 |