دنیا سے محبت

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے آدم کے بیٹے، میری عبادت کے لئے وقت نکالا کرو میں تمہارے دل کو دولت سے بھردوں گا اور تمہاری غربت کو ختم کردوں گا اور اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو میں تم کو مصروفیت میں رکھوں گا اور تمہاری ضرورتوں کو بھی پورا نہیں کروں گا۔

    (ابن ماجہ )
  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی کا مقصد آخرت طلب کرنا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو غنی کردیتے ہیں اور اس کے تمام کاموں کے لئے اسباب مہیا کردیتے ہیں اور دنیا اس کے پاس فرمانبردار ہوکر آتی ہے اور جس آدمی کا مقصد دنیا حاصل کرنا ہو اللہ تعالیٰ اس کی غربت کو نمایاں کردیتے ہیں اور اس کے تمام کاموں کو مشکل کردیتے ہیں۔ دنیا اسے صرف اس قدر ملتی ہے جتنی اس کے مقدر میں ہے۔

    (ترمذی)
  • حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ عنقریب (کافر) لوگ تمہارے خلاف جمع ہوجائیں گے جیسا کہ کھانے والے لوگ کھانے کے برتن پر جمع ہوتے ہیں۔ ایک آدمی نے پوچھا کیا ان دنوں ہم تعداد میں کم ہونگے؟ آپ ﷺ نے فرمایا (نہیں) بلکہ ان دنوں تمہاری تعداد بہت زیادہ ہوگی لیکن تم سیلاب کی جھاگ کی طرح ہوگے۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کے دلوں سے تمہارا رعب و دبدبہ نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں کمزوری پیدا ہوجائے گی۔ ایک آدمی نے پوچھا اے اللہ کے رسول، کمزوری کا سبب کیا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا دنیا سے محبت اور موت سے بیزاری۔

    (ابوداوُد)
 

3

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق