قتل

  • حضرت جریررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے حج وداع میں ان سے فرمایا لوگوں کو خاموش کر (جب جریر نے خاموش کیا) تو فرمایا (لوگو) میرے بعد ایک دوسرے کی گر دنیں مار کر کافر نہ بن جانا۔

    (بخاری، جلد اول کتاب العلم حدیث نمبر:121)
  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو مسلمان اس بات کی شہادت دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ﷺ ہوں اس کا خون صرف 3 وجوہات سے حلال ہوتاہے۔ ۱۔ نکاح کے بعد زنا کرنا۔ ۲۔جان کے بدلہ جان۔ ۳۔اور جو شخص دین اسلام چھوڑ دے۔

    (مسلم ،کتاب القیامۃ والمعاربین والقصاص والدیات )
  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جس شخص کو ظلماً قتل کیا جاتا ہے آدم علیہ السلام کے بیٹے (قابیل) کے حصہ میں بھی اس کے خون کا گناہ ہوتا ہے کیونکہ اس نے سب سے پہلے اپنے بھائی ہابیل کو قتل کیا تھا۔

    (مسلم،کتاب القیامۃ والمحاربین والقصاص والدیات )
  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا سب سے پہلے لوگوں کے درمیان قتل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب الدیات :1396) (مسلم، کتاب القیامۃ والمحاربین والقصاص والدیات )
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کسی مسلمان کا خون حلال نہیں جو گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں مگر تین میں سے کسی ایک وجہ سے :
    ۱۔ جس شخص نے شادی کے بعد زنا کیا تو اسے رجم (سنگسار) کیا جائے گا۔
    ۲۔ وہ شخص جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑائی کرنے نکلے تو اسے قتل کیا جائے یا سولی چڑھا دیا جائے گا یا جلا وطن کیا جائے گا۔
    ۳۔ یا کوئی شخص کسی کو قتل کردے تو اسے اس کے بدلے میں قتل کیا جائے گا۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الحدود :4353)
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جسے تم قوم لوط کا عمل (لواطت، لونڈے بازی) کرتے دیکھو تو فاعل اور مفعول کو قتل کردو۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب الحدود :1456) (سنن ابی داوُ د، جلد سوئم کتاب الحدود ۴۴۶۲)
  • حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے بعد کفر میں نہ لوٹ آنا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو (ایک دوسرے کو قتل کرنے لگو)۔

    (سنن ابی داوُ د ،جلد سوئم کتاب السنۃ :4686)
  • حضرت ابو خر اش السلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے اپنے بھائی سے سال بھر قطع تعلق رکھا تو وہ اس کے خون بہانے کے مترادف ہے۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب :4915)
  • حضرت عکرمہ ؒ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک جماعت کو جو اسلام سے پھر چکی تھی جلادیا۔ یہ خبر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے فرمایا اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں انہیں رسول اللہ ﷺ کے قول کے مطا بق قتل کردیتا کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو اپنا دین بدل ڈالے تو اسے قتل کردو۔ پس میں انہیں نہ جلاتا اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم اللہ کے خاص عذاب کی طرح عذاب نہ دو۔ جب یہ خبر حضرت علیؓ کو پہنچی تو انہوں نے فرمایا ابن عباسؓ نے سچ کہا۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب الحدود :1458)
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے جب کوئی آدمی کسی دوسرے کو اے یہودی کہہ کر پکارے تو اسے بیس درے مارو اور جب کوئی اے ہیجڑے کہہ کر پکارے تو اسے بیس درے مارو اور جو آدمی کسی محرم عورت سے زنا کرے تو اسے قتل کردو۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب الحدود :1462)
« Previous 123 Next » 

21

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق